17 جون 2012 - 19:30

عظیم اسلامی مؤرخ و محقق حضرت آیت اللہ علامہ شیخ باقر قریشی ـ جو محمد و آل محمد (ص) کے بارے میں وسیع تحقیقات اور متعدد کاوشوں کے مالک تھے ـ کل اتوار کے روز نجف اشرف میں 86 سال کی عم میں خالق حقیقی سے جاملے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عظیم اسلامی مؤرخ و محقق آیت اللہ علامہ شیخ باقر شریف قرشی چھیاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ نجف کے مرجع تقلید آیت اللہ بشیر نجفی نے ان کے انتقال کی خبر کا اعلان کیا۔مرحوم عالم و محقق اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات و سیرت پر درجنوں کتابیں تحریر کی ہیں اور ان کی کاوشوں کے مختلف زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں۔انھوں نے نجف اشرف میں امام حسن (ع) لائبریری کی بنیاد رکھی ہے جس میں بے شمار نفیس اور عمدہ قلمی نسخے محفوظ کئے گئے ہيں اور محققین ان کتب سے استفادہ کررہے ہیں۔علامہ قرشی کل اتوار کے دن طویل علالت کے بعد جہان فانی کو وداع کہہ گئے ہیں۔ کربلائے معلی میں تشئیع جنازہمرحوم آیت اللہ شیخ باقر شریف قرشی کا جلوس جنازہ کربلائے معلی میں برآمد ہوا اور جنازے کی تشئیع حرم سیدالشہداء فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علمدار میں ہوئی جہاں سے تدفین کے لئے ان کا جسد خاکی نجف اشرف منتقل کیا جائے گا اور انہیں وادی السلام میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ........./110

متعلقہ لنک:

محقق و مؤرخ علامہ باقر شریف قریشی کے حالات زندگی / باتصویر